Friday, March 29, 2024
ہومUncategorizedہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے،امریکی صدر

ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے،امریکی صدر

واشنگٹن،امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر آگے بڑھ رہا ہے تاہم مجھے بحران ورثے میں ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں اور خانہ جنگی کے بعد ہماری جمہوریت پر بدترین حملہ ہوا۔ کورونا 1930 کے معاشی بحران سے بڑا بحران تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم 100 دن میں 220 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دیں گے اور 16 برس سے بڑی عمر کا ہر امریکی ویکسین لگوا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ غریب سے غریب ترین افراد کے لیے بھی ویکسین کی رسائی ممکن بنائی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے فوج واپس بلانے کا یہی وقت ہے، ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے،چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیارہے۔