Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانبابوسر پولو گرائونڈ میں پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگے کا انعقاد

بابوسر پولو گرائونڈ میں پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگے کا انعقاد

چلاس ،دیامر کے علاقے تھک نیاٹ میں بابوسر پولو گرائونڈ کے مقام پر پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان، آئی جی پی گلگت بلتستان، عمائدین علاقہ، علماکرام، سول و عسکری حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا کہ تعلیمی جرگوں کا مقصد والدین اور بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ تعلیم سے سرشار ہو کر اپنے ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں، دیامر کے لوگ محب وطن اور ملک کے خدمت گزار ہیں۔ فورس کمانڈر نے کہا کہ پاک آرمی پسماندہ علاقوں کو دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لیے پرعزم ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپنے سابقہ علم دوستی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوے تعلیمی اقدامات کو عملی جامع پہنانے کے لیے تمام دستیاب وسال بروکار لاینگے انھوں نے کہا کہ مسلمان علوم و فنون پر دسترس رکھتے ہوے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں- فورس کمانڈر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے اپنے ورثے کو فراموش کیا آپس میں دست گریباں ہوے جس سے دشمنوں نے بھرپور فادہ اٹھایا انھوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں اخوت بھای چارگی اور امن کی تعلیم دیتا ہے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید علوم پر عبور حاصل کرنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی کی تعاون سے یہاں کے سینکڑوں ہونہار طلبا ملک کے مایہ ناز عسکری اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوے ملک و علاقے کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر یں