Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آباداسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن عمر شیخ کی نماز جنازہ سراج الحق کی اما مت میں ادا

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن عمر شیخ کی نماز جنازہ سراج الحق کی اما مت میں ادا

اسلام آباد،گذشتہ روز ٹریفک حا دثے میںجاں بحق ہو نے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن عمر شیخ کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اما مت میں بھارہ کہو اسلام آباد میں ادا کی گئی اور مر حوم کو بھارہ کہو کے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، جمعیت اتحادالعلماپنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب حسن بلال ہاشمی ، جماعت اسلامی زون 3کے ناظم غلام سرور تبسم ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد دنیال عبداللہ ، ناظم زون طیب عباسی سمیت معززین علاقہ اور ہزاروں شہریوں نے شر کت کی ، بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق ، میاں محمد اسلم ، نصر اللہ رندھاوا اور حمزہ محمد صدیقی نے شہید کارکن عمر شیخ کے والدشیخ حبیب الرحمن اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیااور ان سے تعزیت کی ۔