Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمشید اقبال چیمہ نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے، جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔