Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانمسافر کی جان بچانے والا کانسٹیبل جمیل کلہوڑو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد

مسافر کی جان بچانے والا کانسٹیبل جمیل کلہوڑو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے مسافر کی جان بچانیوالے کانسٹیبل کے لیے اعلی سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر عارف علوی سے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی، کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت یوم پاکستان کے موقع پر 2022 میں دیا جائے گا،آئی جی سندھ نے بھی جمیل کلہوڑو کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔محرم الحرام میں رش کے باعث مسافر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے تھے، خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر اچانک ٹرین کی چھت سے نیچے گر گیا تھا، چھت سے گرنے والا مسافر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا تھا، اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، وزیراعظم نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی اور کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔