jam kamal khan 23

استعفیٰ نہیں دیا، جام کمال کابطور پارٹی صدر الیکشن کمیشن کو خط

کوئٹہ ،وزیر علیٰ بلوچستان جام کمال نے الیکشن کمیشن کو بطور پارٹی صدر خط لکھا ہے جس کے مطابق جنرل سیکرٹری کے خط کی پارٹی آئین اور قانونی کوئی حیثیت نہیں۔چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کریں۔ انہوں نے تحریری طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا، وہ پارٹی کے امور تاحال چلا رہے ہیں، جنرل سیکریٹری کے لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یاد رہے یکم اکتوبر کو وزیراعلی جام کمال نے ٹوئٹر پیغام میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں