Thursday, April 25, 2024
ہومدنیامسلم لیگ (ن) کا بِلو شیر وڑائچ گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

مسلم لیگ (ن) کا بِلو شیر وڑائچ گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے چوہدری بِلو شیر وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان کا کہنا تھا کہ بِلو شیر وڑائچ کا دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اِن کی شخصیت قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ہر فورم پہ اوورسیز پاکستانیوں کی بات ہے، ان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور ان مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ کمیونٹی نے جب بھی اِن کو یاد کیا انہوں لبیک کہا۔ ہم ان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کو مزید کامیابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی جدہ کے صدر خواجہ حماد نے خصوصی شرکت کی۔ میڈیا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بِلو شیر وڑائچ کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، ان کی سوچ ہمیں یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ ان کی حق گوئی ان کی منفرد پہچان ہے۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کی ،پاکستان جرنلسٹ فورم اور اوورسیز میڈیا فورم کا بے مشکور ہوں جن کے تعاون سے قومی یکجہتی فورم کا یوم الوطنی کا شاندار پروگرام ہوا جدہ کی تاریخ کا ریکارڈ قائم ہوا۔آخر میں بِلو شیر وڑائچ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک منظور حسین اعوان سے پرانی نیازمندی ہے۔ اِن کی اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ یکجہتی و اتفاق میں برکت ہے۔ اگر ہم ایک ہو جائیں تو یہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔اِس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکریٹری رانا زوہیب علی خان، پی ٹی آئی سے شباب بھٹہ، محمد عمران اور صدر پاک اوورسیز میڈیا فورم شعیب الطاف نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔