Tuesday, April 16, 2024
ہومپاکستانآرمی چیف اور ان اہلخانہ کے اثاثوں پرآئی ایس پی آر کا بیان آگیا

آرمی چیف اور ان اہلخانہ کے اثاثوں پرآئی ایس پی آر کا بیان آگیا

اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف مذموم مہم پر ردعمل میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے،یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف و خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے،یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے

آئی ایس پی آرکے مطابق یہ سراسر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف کے6سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے،یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے۔