Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانجنوبی وزیرستان میں آپریشن،4 کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے

جنوبی وزیرستان میں آپریشن،4 کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی (آئی پی ایس )جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی تو فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار،بھاری تعدادمیں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔ 31اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیستہ ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی شہید ہوا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی علاقے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی پر حملہ کیا، حملہ بلوچستان کے جنرل ایریا چوکب میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہو گیا جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے متعلقہ حکام کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔