8

شمالی وزیرستان ، مستونگ میں فورسزکی کاررروائی ، دودہشتگردہلاک،مچھ میں نوجوان شہید

راولپنڈی(آئی پی ایس )دہشتگردوں کے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ سے سپاہی عرفان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سپاہی شہید اور دو زخمی ہوگئے،ایف سی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جبکہ دہشت گردوں کو محنت سے حاصل امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قبل ازیں مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں