13

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسترم تھری اختتام پذیر

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسترم تھری اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں دوسترم تھری کی اختتامی تقریب نیشنل کانٹرٹیررازم سیکٹرتبی میں منعقد ہوئی۔ مشقوں کا مقصدفوجی تعاون بڑھانا اور انسداددہشتگردی تجربات کاتبادلہ ہے۔ اختتامی تقریب میں یرغمالیوں کی رہائی، علاقہ کلیئرنس اور کلوز واٹربیٹرکا مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں فیصلہ سازی، حربی طریقوں میں تبدیلی سمیت باہمی ربط قائم کرنا تھا۔ مشقوں میں باہمی تعاون،کسی بھی خطرے کو مشترکہ طورپرنمٹنے میں مددملے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور قازقستان کے حکام شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں