Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ تریناسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

پشاور(نیوز ڈیسک) اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔