14

تھانہ رمنا پولیس کی کارروائیاں،چوری و دیگر جر ائم میں ملوث 10ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس) تھانہ رمنا پولیس کی کارروائیاں، موٹرسائیکلز چوری و دیگر جر ائم میں ملوث 10ملزمان گرفتار۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 9 مسروقہ موٹرسائیکلز ،پانچ چھینے گئے موبائل، مسروقہ ٹائر رم بھی برآمد کرلئے گئے ۔منشیات فروشوں سے 5440 گرام ہیروئن، 2150 گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں احسان، رضوان، مہتاب، سلیمان، گل خان، حیات، عزیز الرحمان، گلفراز احمد، الطاف عرف کاکا اور کا مر ان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔کا رروائیاں، ایس پی صدر زون نو شیر وان علی کی ہد ایت پر ڈی ایس پی حاکم خا ن، ایس ایچ او تھانہ رمنا معہ ٹیم نے کیں ،، ڈی آئی جی آپریشنز افضا ل احمد کو ثر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وجو انو ں کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں