Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار

چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )تھانہ سہالہ پولیس کی بڑی کارروائی، جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل بے شمار چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار،ملزم کی نشاندہی پر 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 17موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا تھا۔ ملزم پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو موقع ملتے ہی ماسٹر چابی کے ذریعے چوری کرتا تھا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی رورل کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سہالہ انسپکٹر مرزا محمد گلفراز، سب انسپکٹر اشفاق احمد معہ جوانوں نے کی۔ ملزم ذیشان سرور ولد غلا م سرور سکنہ رائیکا میر ا چک بیلی ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ملزم موٹر سائیکل چوری کرتا تھا اورکم قیمت پر فروخت کر دیتا تھا، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد تھانہ سہا لہ، مار گلہ، راولپنڈی تھا نہ وارث خا ن، نیو ٹاؤ ن، ائیر پور ٹ، سول لا ئن اور چونتر ہ کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اورانعامات کا اعلان بھی کیا۔