Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آباداسلام آبادپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ،1ڈاکو گرفتار2 فرار

اسلام آبادپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ،1ڈاکو گرفتار2 فرار

اسلام آباد،ڈھوک کشمیریاں جی الیون پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ،تین ڈاکو جی 13سے ایک شخص احسان اللہ سے پیسے چھین کر بھاگے۔شہری احسان اللہ نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔گشت پر مامور پولیس فالکن کو اطلاع ملتے ہی ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ڈھوک کشمیریاں چوک پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس ٹیم نے انتہائی حکمت عملی سے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دو ڈاکو زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لوٹی گئی رقم سے 05 لاکھ روپے برآمد ہو گئے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی