Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا بڑا ایکشن ،12چور گینگز کے 28ملزمان گرفتار،مال مسروقہ، گاڑیاں و موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد پولیس کا بڑا ایکشن ،12چور گینگز کے 28ملزمان گرفتار،مال مسروقہ، گاڑیاں و موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گھریلو ڈکیتی، سنیچنگ،بھتہ خوری اور گاڑ ی و موٹر سائیکل چھیننے والے گینگز کے خلاف بڑا ایکشن۔12گینگز کے 28ملزمان گرفتار۔مال مسروقہ، گاڑیاں و موٹر سائیکل برآمد۔ترجمان اسلام آباد پولیس ایس ایس پی ڈاکٹر مصطفی تنویر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے دنوں میں لا اینڈ آرڈر ترجیح تھی جس پر پولیس نے دن رات محنت کی،پولیس کی جانب سے تمام کاوشوں کے بعد ہی محرم پرامن طریقے سے گزر سکا،ہر جرم کی رجسٹریشن کی پالیسی کے تحت مقدمہ درج کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو گولی لگنے کے کیس میں اگلے ہی دن صدر زون نے ملزم کو گرفتار کیا،سنیچرز کے حوالے سے بھی کریک ڈاؤن میں کامیابی ملی،کار چوری کی کوشش کرنے والے ملزمان کو موٹروے پر جاکر گرفتار کیا گیا،تھانہ رمنا پولیس نے 5 رکنی ڈکیٹ گینگ سمیت 3 کار چوروں کو گرفتار کیا،کار چوری کی روک تھام کے لیے پنڈی اور اسلام آباد پولیس مشترکہ کریک ڈان کرتی ہے،سی آئی اے کی جانب سے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرکے 25 موٹر سائیکل برآمد کیے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 13 گینگز گرفتار کئے،دو ماہ میں تقریبا 2 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے سنگین نوعیت کی وارداتوں پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور شہریوں کا لوٹا ہو ا سامان برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پرضلع بھر میں ایسے جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور ایکشن کیا گیا اور گزشتہ دوہفتوں کے دوران لا اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ گھریلو نقب زنی،سنیچنگ،بھتہ خوری اور گاڑی و موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 12گینگز کے28ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جن کے قبضے سے شہریوں کا چھینا ہوا اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کا مال بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔ 227ملزمان کو گرفتار کر کے 11کلاشنکوفیں، 07بندوقیں،196پسٹلز،08خنجراور1799روند بھی برآمد کئے۔تھانہ ترنول کے علاقہ میں 25اگست کی شام کو نامعلوم ملزمان نے ایک خاتون کو فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ یہ ایک اندھا قتل تھا، پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر کیس کو ٹریس کیا اور وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتار ی کے لئے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہوا، پولیس ٹیم نے ملزم کا تعاقب کیا اور سیکٹر سی 17میں اسے گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام عثمان خان ولد حبیب غلام خان سکنہ بنوں ہے،ملزم ایک ساتھی روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ملزم نے دوران تفتیش 05ڈکیتی کے مقدمات کا انکشاف کیا ہے۔گینگ نمبر2۔موٹر سائیکل و موبائل سنیچرز گینگ۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ایک چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے۔جن میں۔1۔ حبیب اللہ عرف کچکول ولد غنی خان سکنہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد،ننگیالہ عرف گڑو ولد قدیم خان سکنہ افغان مہاجر کیمپ اسلام آباد،عبداللہ خان ولد بلبل سکنہ افغان مہاجر کیمپ اسلام آباد،نورآغا ولد فاروق سکنہ بنک کالونی چکری روڈ اسلام آباد شامل ہیں ۔ ملزمان گروپ میں مسلح ہو کر پیدل آئی جے پی روڈ، کشمیر ہائی وے اور سبزی منڈی کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش 10سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیاہے جن سے راولپنڈی سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے 10موٹر سائیکل، 03موبائل فون، 04پسٹل برآمد ہوئیں ۔کار چور گینگ میں تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک ملزم وقاص حسین ولد پرویز احمد سکنہ ہشنگری لاہور گیٹ درخشاں پلازہ پشاور گرفتار ہوا ہے جس کے ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیکٹر آئی ایٹ سے ایک گرینڈی کرولا گاڑی چوری کی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی اور ملزمان کا پیچھا کیا، موٹر وے پولیس کو بھی اطلاع دی جس پر ملزم کو موٹر وے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ صبح کے وقت ایک گاڑی پر پشاور سے اسلام آباد آتے تھے اور گلیوں،سیکٹروں اور مارکیٹوں میں گھوم پھرکر اپ ماڈل کی گاڑیاں چوری کر کے واپس پشاور چلے جاتے تھے۔ ملزم نے ابھی تک 07وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔چوتھے گینگ میں تھانہ رمنا پولیس نے پانچ ملزمان پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کرنے کی غرض سے اکٹھے تھے، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ملزمان میں ارباز افتخار عرف بچی ولد افتخار قوم چوہان سکنہ گولڑہ اسٹیشن اسلام آباد،کامران نذیر صابر ولد محمد نذیر قوم مغل ساکن غوثیہ مہریہ مارکیٹ میرا جعفر اسلام آباد،محمد شکیل ولد میاں خان قوم مسلم شیخ سکنہ میرا آبادیہ اسلام آباد،حسن علی ولد جاوید اختر ساکن ڈھوک کشمیریاں میرا آبادی اسلام آباد،دانش ولد خلیل احمد ساکن گلی نمبر 05ایف 12اسلام آباد شامل ہیں ۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے ابھی تک تھانہ شالیمار، کراچی کمپنی، گولڑہ کے تین، تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈکیتی کی تین وارداتیں اور پنڈی بھٹیاں میں 03وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے 03پسٹل اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی رسیاں اور ماسک وغیرہ برآمد ہوئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔گاڑی چورگینگ میں تھانہ رمنا پولیس نے تین کار چوروں کو گرفتار کیا ہے جن سے چار چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں۔ملزمان میں بخت زادہ ولد نواب خان ساکن پبی نوشہر ہ سے گاڑی ٹویوٹا کرولا برآمد ہوئی ہے۔ملزم حبیب الرحمان ولد توقیر اختر ساکن فیصل آباد سے دو گاڑیاں مہران اور کلٹس برآمد ہوئی ہیں۔عامر ولد سراج الدین سکنہ بنوں سے ٹویوٹا پریئس گاڑی برآمد ہوئی ہے۔پانچویں موٹرسائیکل چور گینگ میں سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محسن کو فیض آباد کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، ملزم کے قبضے سے ابھی تک 25موٹر سائیکل برآمد ہو چکے ہیں، ملزم اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں سے ماسٹر چابی کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا جبکہ چھٹے سنیچرز گینگ کوتھانہ کورال پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ایکسپریس وے پر گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 02گینگز کے 04ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان میں ارسلان، حسن عباس، عباس ولد میر عالم اور فیصل علی خان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 03موٹر سائیکل، 03موبائل فون اور دو پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔ساتویں گاڑی چور گینگ کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث ایک کار چور طاہر ولد عباس کو گاڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے قبضے سے دو سوزوکی مہران کاریں برآمد ہو چکی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ان کے علاوہ تھانہ کراچی کمپنی، شہزاد ٹان، لوہی بھیر اور ترنول پولیس نے سرقہ بالجبر، گھریلو نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04گینگز کے 08ملزمان کو بھی گرفتار کیا جن سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے۔