Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کاکامیابی سے کام کا آغاز ،پہلی ہی میٹنگ میں دو فریقین کے درمیان مسئلہ حل کروا دیا

اسلام آباد پولیس کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کاکامیابی سے کام کا آغاز ،پہلی ہی میٹنگ میں دو فریقین کے درمیان مسئلہ حل کروا دیا

اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل نے کامیابی سے کام کا آغاز کردیا۔کونسل نے پہلی ہی میٹنگ میں دو فریقین کے درمیان مسئلہ حل کروا دیا۔دو فریقین کے درمیان پلاٹ کے لین دین کا معاملہ تھا۔کونسل نے دونوں فریقین کو سنا اور دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ کروا کر معاملہ حل کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے کونسل اور اسلام آباد پولیس کا بے حد شکریہ ادا کیا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کی پہلی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کا افتتاح کیا تھا۔اس کونسل کا دفتر ریسکیو ون فائیو پر قائم کیا گیا ہے۔کونسل کو آئی جی، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کی طرف سے درخواستیں بھیجی جاتی ہیں۔کونسل دوفریقین کو سن کر ان کے مسائل کا حل کرتی ہے۔کونسل میں سول نوعیت، گھریلو معاملات کے کیسز بھیجے جاتے ہیں۔مصالحتی کونسل کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا ہے۔مصالحتی کونسل کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔