Thursday, April 25, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد، تھانہ کورال پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک گینگ کے 5ارکان گرفتار

اسلام آباد، تھانہ کورال پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک گینگ کے 5ارکان گرفتار

اسلام آباد،ایس پی رورل زون عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ کورال پولیس کی بڑی کارروائی کی گئی ،اسلام آباد سمیت لاہور،منڈی بہلوالدین،حافظ آباد،ساہیوال،ننکانہ اور شیخوپورہ میں متعدد وارداتوں کرنے والے خطرناک گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منظم ڈکیت گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،گرفتار ملزمان میں فاروق، محمد ایوب، یاسر اور خاتون جویریہ شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور پنجاب کے مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں ،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،کارروائی ڈی ایس پی عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کورال میاں خرم شہزاد معہ پولیس ٹیم نے کی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔