saiupur village firing case 15

سید پورماڈل ویلج میں فائرنگ کا معاملہ،4ملزمان گرفتار

اسلام آباد ،تھانہ کوہسار کے علاقے سید پور ماڈل ویلج میں فائرنگ کا معاملہ ،تھانہ کوہسار پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزمہ سمیت چار ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسد، وقار،ساجد اور ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے ،ملزمان و ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی کوہسار میڈم آمنہ بیگ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی معہ ٹیم نے کی ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی تھی۔فائرنگ کا واقعہ سید پور ماڈل ویلج میں گھریلو تنازعہ پر پیش آیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز اور آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں