Islamabad high court 16

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست مسترد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی روزانہ سماعت کر کے30دن میں فیصلے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 16 اے ٹرائل 30 دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے،اپیلوں کے فیصلے سے متعلق ایسی کوئی قانون موجود نہیں ،نیب کی درخواست غلطی فہمی پر مبنی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں