Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا

اسلام آباد،اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ۔ ہفتہ کورجسٹرار آفس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز روسٹر جاری کیا۔چھ ستمبر سے دس ستمبر تک چار ججز سنگل بینچ میں کیس سنیں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار آئیندہ ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سنگل بنچ کے لیے دستیاب ہونگے۔جسٹس محسن اختر کیانی صرف 8 ستمبر کو کیس سنیں گے ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی 8 ستمبر کو سپیشل ڈویژن بنچ میں کیس سنیں گے۔سپیشل ڈویژن بنچ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔آئیندہ ہفتے چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ کیس سنے گا ۔لارجر بینچ بننے کی صورت میں سماعت جمعرات کو ہوگی۔