Monday, April 22, 2024
ہومتازہ ترینڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔وفاقی نظامت تعلیمات 30روز کے اندر اساتذہ کو سن کر آرڈر میں وجوہات کا ذکر کریں، عدالتی حکم کا اطلاق حالیہ نوٹیفکیشن سے متاثرہ پٹشنر پر ہو گا۔عدالت نے دسمبر 2020 کا وفاقی نظامت تعلیمات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل وزارت تعلیمات ڈاکٹر اکرم علی ملک نے عدالت پیش ہو کر رپورٹ پیش کی۔عدالت نے کہا کہ ہر کسی کا الگ سے آرڈر لکھیں،اصل کیسز کو آپ غیر ضروری ہارڈ شپ میں نہ ڈالیں۔