Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانآئی ایم ایف سے آج فائنل راونڈ ہے، اچھی خبر دیں گے: اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے آج فائنل راونڈ ہے، اچھی خبر دیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر دیں گے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کررہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے، ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان زیادہ تر معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ آج مذاکرات کے آخری روز پاور سیکٹر کے نقصانات اور فنانسنگ کی ضروریات پر مزید گفتگو ہوگی۔ جس کے بعد اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آج مسودہ حتمی شکل اختیار نہیں کرتا تو مذاکرات کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ وزارت وزارت کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے اٹھائے گئے زیادہ تر اقدامات سے مطمئن ہے۔ایف ای ایف پی طے پا جانے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ قرض کی حتمی منظوری دے گا۔