Thursday, April 25, 2024
ہومتازہ ترینانضمام الحق کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

انضمام الحق کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

لاہور(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ رات کو لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کے مینیجر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انضمام الحق کی لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انجیوپلاسٹی کی گئی ہے اور اب ان کی صحت بہتر ہے۔تاہم ان کو ڈاکٹرز نے زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔پاکستانی اور غیرملکی شخصیات انضمام الحق کی طبعیت خراب ہونے کے بعد ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کررہے ہیں۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ فخر پاکستان اور لیجنڈ انضمام الحق کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی انضمام کی صحت کو لے کر فکرمند نظر آئے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ سالہ سال تک ہمارے کھیل کا حصہ رہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان بھی سابق کپتان کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے نظر آئے اور لکھا کہ اللہ انہیں جلد صحت عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔