Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترین2 فٹ 5 انچ کے ساتھ دنیا کے سب سے چھوٹے قد کا عالمی ریکارڈ نیپالی نوجوان کے نام

2 فٹ 5 انچ کے ساتھ دنیا کے سب سے چھوٹے قد کا عالمی ریکارڈ نیپالی نوجوان کے نام

نیپال سے تعلق رکھنے والے دور بہادر کھاپانگی نے دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے نوجوان کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے کھٹمنڈو سے تعلق رکھنے والے دور بہادر کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

اس نوجوان کی عمر 18 سال کے قریب ہے اور اس کا قد 2 فٹ 5 انچ ہے اور اس کو دیے جانے والا سرٹیفکیٹ اس کے سینے تک آرہا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ میں دور بہادر کو اس وقت حیات سب سے چھوٹے قد والا نوجوان قرار دیا تھا اور اب اس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ 2004 میں پیدا ہونے والے دور بہادر کے والدین کاشتکار ہیں جبکہ اس کا ایک بھائی بھی ہے۔