Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں مہنگائی مزید 0 اعشاریہ 41فیصد بڑھ گئی

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں مہنگائی مزید 0 اعشاریہ 41فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد،ہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں مہنگائی مزید 0 اعشاریہ 41فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 7 سستی ہوئیں۔ ہفتہ واربنیادوں پر ٹماٹر، پیاز چینی لہسن آلو مہنگے ہوگئے، انڈے، چاول، آٹا، دودھ، دہی بھی مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 5 روپے 8 پیسے، پیاز 2 روپے 92 پیسے فی کلومہنگے ہوئے، پانچ کلو خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ملک میں خوردنی تیل کی قیمت 1637 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لہسن 5 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی 3 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت اوسط 103 روپے 69 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، حالیہ ہفتے خوردنی گھی 20 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگاہوا، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 816 روپے تک پہنچ گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 102 روپے 67 پیسے مہنگاہوا، انڈے 2 روپے 88 پیسے فی درجن، آٹے کا تھیلا 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو، بیف 4 روپے 24 پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔