Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانمہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ،ایک ہفتے میں مزید 1.38فیصد بڑھ گئی

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ،ایک ہفتے میں مزید 1.38فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد،ملک میں مہنگائی میں مزید 1.38فیصد اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48فیصد ہوگئی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 15.72فیصد پر پہنچ گئی
حالیہ ایک ہفتے میں 29اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 27روپے 56پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس سے ٹماٹر کی اوسط قیمت 93روپے77پیسے فی کلو ہوگئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154روپے 15پیسے، گھی 6روپے 67پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور ایک ہفتے میں چینی اوسط 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور لہسن، آلو،انڈے، دودھ، دہی، مٹن، دال ماش بھی مہنگی ہوئیں،ایک ہفتے میں 7اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ زندہ مرغی اوسط فی کلو 6روپے 34پیسے، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2 روپے 19پیسے سستا ہوا ۔ ایک ہفتے میں دال چنا، دال مونگ، پیاز اور گڑ بھی سستے ہوئے، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 15اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔