Friday, April 19, 2024
ہومپاکستاناگست کے مقابلے میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں9فیصد اضافہ، رپورٹ جاری

اگست کے مقابلے میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں9فیصد اضافہ، رپورٹ جاری

اسلام آباد، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو اگست میں 8اعشاریہ 4 فیصد رہا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اور دیہات میں 2اعشاریہ 29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 9اعشاریہ 13 فیصد اور دیہات میں 8اعشاریہ 77 فیصد رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں شہروں میں چکن 42اعشاریہ 4 فیصد، پیاز 32اعشاریہ 49 فیصد، دال مسور 15اعشاریہ 7 اور انڈے 14اعشاریہ 6 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں آٹا 9اعشاریہ 69 فیصد اور گندم 7اعشاریہ 31فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دالیں 5اعشاریہ 98، سرسوں کا تیل 4اعشاریہ 56، سبزیاں 3اعشاریہ 9، کوکنگ آئل 3اعشاریہ 64 ،چینی 3اعشاریہ 04،چائے 2اعشاریہ 78، مٹن 2، بجلی 11اعشاریہ 40 اور ایل پی جی 7اعشاریہ 22 فیصد مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ تین ماہ میں گھی 38اعشاریہ 2 فیصد اور کوکنگ آئل 34اعشاریہ 2 مہنگا ہوا۔