Tuesday, April 16, 2024
ہومتازہ ترینعمران خان آگے خطرہ ہے، بھارتی جوتشی کا دعوی

عمران خان آگے خطرہ ہے، بھارتی جوتشی کا دعوی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرقاتلانہ حملہ پاکستان میں سب سے زیادہ زیربحث خبرہے تو بھارت بھی تمام صورتحال میں اپنے گن گانے میں پیچھے نہیں جہاں سوشل میڈیا پراس حوالے سے تقریبا ایک ماہ قبل خبردارکرنے والے ماہرعلم نجوم کا ڈنکا بجایا جارہا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے نجومی روہتاش ترویدی نے 14 اکتوبرکو ٹویٹ میں مبہم الفاظ میں حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کرنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خبردار کیا تھا۔ہندی زبان میں کی جانے والی اس ٹویٹ میں عمران خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ،آگے خطرہ ہے،پاکستان کی سڑکوں پرخطرہ ہے۔
جلوسوں میں احتیاط برتیں، جیل زیادہ محفوظ ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی پرحملے کے بعد بھارتی صحافی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ، میرے نجومی دوست نے عمران خان پرحملے کی پیشگوئی کی تھی، محتاط رہیں مسٹرخان۔
دیگرصارفین نے بھی روہتاس کی اس ٹویٹ کواجاگرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل صحیح کہا تھا۔اس کے علاوہ ایک پروگرام میں شریک روہتاش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرتوجہ کا باعث ہے جس کا آغازاس جملے سے ہوتا ہے کہ بھارت اگنی 5 ٹیسٹ کرتا ہے اوریہاں عمران خان کے سیاسی کیریئرپرتالا لگ گیا ہے، ایک اتفاق ہی ہے۔ساتھ ہی میزبان کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ، عمران خان کے خلاف ایک بڑا ایکشن ہواہے اوروہ آنے والے 5 سال تک رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے اور یہ آپ نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ان کی مشکلیں اب بڑھنے والی ہیں۔
ویڈیو میں ایک بارپھراپنے پرانے موقف کی تائید کرتے والے ماہرعلم نجوم روہتاش ترویدی مزید کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو سمجھنا پڑے گا ورنہ سری لنکا ، یوکرائن میں جو کچھ ہورہا ہے وہ سارا کا سارا پاکستان کے ساتھ ایک ساتھ ہوگا۔ انہیں،بدلنا پڑنے گا، ماننا پڑے گا ، جھکنا پڑے گا ورنہ روئے زمین سے مٹ جائے گا۔