imran khan 9

ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر مدیر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں معاونِ خصوصی نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ڈاکٹر مدیر نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ڈاکٹرز کے انٹری ٹیسٹ ایگزام (ایم ڈی سی اے ٹی)اور نیشنل لائیسینسنگ ایگزام (این ایل ای)کے بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ترجیحی بنیادوں پر ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھابے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں