Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانحکومت ملک میں میرٹ کی بالادستی کویقینی بنا رہی ہے،وزیراعظم

حکومت ملک میں میرٹ کی بالادستی کویقینی بنا رہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کاتناسب زیادہ ہوناملک کی خوش قسمتی ہے، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیشنل یوتھ کونسل میں شامل نوجوانوں کی ملاقات ہوئی ، 33 رکنی وفدنے سربراہ کامیاب جوان پروگرام کی قیادت میں ملاقات کی ، جس میں تمام صوبوں کے یوتھ منسٹرز بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف اورعثمان ڈارچیئرمین ہیں ، ملاقات میں ملکی ترقی کیلئے نوجوانوان کے کرداراورحکومتی سرپرستی پربات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی پرمنحصرہے، پاکستان میں نوجوانوں کاتناسب زیادہ ہوناملک کی خوش قسمتی ہے، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں میرٹ کی بالادستی کویقینی بنا رہی ہے، کامیابی کاراستہ صرف جدوجہدکاراستہ ہے، لیڈرہمیشہ سچا اور ایماندار ہوتا ہے،آپ بھی سچ کاراستہ اپنائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت سنبھالی توسخت معاشی اوراقتصادی چیلنج کاسامناکرناپڑا، اقتدارسنبھالاتوملکی برآمدات صرف 20ارب ڈالرتھیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہواہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہے، ہماراسب سے بڑاسرمایہ باصلاحیت افرادی قوت یعنی نوجوان ہیں۔دوران ملاقات عثمان ڈار نے نوجوانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی، نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک 6 شعبوں پرتوجہ دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ روزگارکے مواقع اورمعاشی خودمختاری فریم ورک کاسب سیاہم حصہ ہے، سماجی تحفظ ،معاشرتی اعتبارسے نظرانداز نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ نوجوانوں کومدنظررکھتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات بھی فریم ورک کاحصہ ہیں،2023تک نوجوانوں میں 100ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، جس میں سے 10 ارب کے مالیتی پروگرام سے2لاکھ نوجوانوں کووظائف دیے جائیں گے جبکہ کامیاب جوان مرکز،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائی جائیں گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ گرین یوتھ موومنٹ اورانوویشن لیگ پربھی کام جاری ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس پر وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے اراکین کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔