54

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کر لیا

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) منگل کوطلب کر لیا،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ جاری جاری کردیا گیا۔ایجنڈہ کے مطابق کابینہ کو زرعی شعبوں میں اجارہ داری کے خاتمے اور پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔کے ٹو ائیرویز کے ڈومیسٹک لائسنس کی تجدید کی منظوری اورسیال ائیر ویز لیمٹڈ کے ڈومیسٹک و انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں، ڈویزنز میں خالی آسامیوں بارے اسٹیبلشمنٹ ڈویزن رپورٹ پیش کرے گی۔کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔اجلاس میں کابینہ مظاہروں کو ہینڈل کرنے کے لیے سپیشل رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے گی۔کابینہ سی پیک کیٹیگری کے ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم سٹیک ہولڈر شامل کرنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں افغان شہریوں کی پاکستان آمد کے لیے ویزہ فیس میں کمی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔کابینہ وزارت داخلہ کی 8 ڈالر سے زائد ویزہ فیس میں چھوٹ کی سمری کی منظوری دے گی۔سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے میرٹ کا نظام وفاقی ریگولیٹر کے ماتحت کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹومیشن نظام متعارف کرانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں