Thursday, April 25, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک سو 90 ملین پا ئونڈ کیس: نیب کا عمران خان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

ایک سو 90 ملین پا ئونڈ کیس: نیب کا عمران خان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: نیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ واپسی سیکنڈل پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا جواب نیب کو موصول ہوگیا، نیب نے عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھی جلد ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔