imran khan 10

کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے،کم آمدنی والوں کیلئے 20ہزارگھریلو یونٹس تیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے جبکہ ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے تاجر خرم محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ خرم محمود کی امریکہ میں رحلت کا سن کر نہایت رنجیدہ ہوں، وہ ایک کامیاب تاجر اور تحریک انصاف کے بیلوث سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تھے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں