9

حکومت پر حملہ کرنیوالے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے: وزیراعظم

نتھیا گلی،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنیوالے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، کرپٹ سسٹم کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں۔
نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمرنا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، تارکین وطن کا مطالبہ ہے کہ ملک میں ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے، تارکین وطن کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے، تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے، دنیا کو فروخت کرنے کیلئے چیزیں ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتارسکیں گے، ایکسپورٹ بڑھے گی تو روپیہ مستحکم ہوگا، اس بار 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، ملائیشیا کی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے، سیاحت کو بڑھا کر ملکی دولت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں