Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانتوشہ خانہ کیس: عمران خان پیشی کیلئے زمان پارک لاہورسے اسلام آباد روانہ

توشہ خانہ کیس: عمران خان پیشی کیلئے زمان پارک لاہورسے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد (سب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کی سماعت آج ہوگی، سابق وزیر اعظم عدالت میں پیشی کیلئے زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان کی درخواست پر عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق کیس کی سماعت اب نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، عدالتی منتقلی کا فیصلہ سکیورٹی بہتر بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کی کاپی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ سیشن جج کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔