Friday, March 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزادے کر مثال بنانا چاہیے: سردار تنویرالیاس

عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزادے کر مثال بنانا چاہیے: سردار تنویرالیاس

لاہور: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنایا جانا چاہیے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے جناح ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری قوم نے بہت سے برے دن دیکھے ہوں گے لیکن اس سے زیادہ دکھ کا دن نہیں دیکھا ہوگا، جناح ہاس پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم بھی قائد اعظم محمد علی جناح سے محبت رکھتے ہیں، کوئی ایک بھی ایسا کام نہیں جو عمران خان نے اس قوم کے لیے کیا ہو سوائے اس کے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو فوج کے سامنے لاکھڑا کیا کہ آپ عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکتے۔سردار تنویرالیاس نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ فوجی قوانین کے تحت نبٹا جائے تاکہ آیندہ ایسے معاملات کے لیے مثال قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے خلاف محاذ آرائی کی جا رہی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نہ صرف عمران خان بلکہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزائیں دی جانی چاہیئں۔