Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانسردارتنویرالیاس کی شہبازشریف پر تنقید کی وجہ سے سینٹورس مال سیل کیا گیا،عمران خان

سردارتنویرالیاس کی شہبازشریف پر تنقید کی وجہ سے سینٹورس مال سیل کیا گیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مافیا کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ 8 مہینے سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ، جس میں لکھا کہ سینٹورس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔