Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانپارٹی اراکین عشرہِ رحمت العالمین اہتمام کیساتھ منائیں ، وزیراعظم

پارٹی اراکین عشرہِ رحمت العالمین اہتمام کیساتھ منائیں ، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی اراکین و کارکنان متعلقہ حلقوں میں عشرہِ رحمت العالمین اہتمام کے ساتھ منائیں۔ عوام میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آگاہی کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں ۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی ملاقات، ملاقات میں قانون سازی، متعلقہ حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی ۔