Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے اسپیکر کو ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے اسپیکر کو ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا۔