Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سید فخر امام کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سید فخر امام کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ (این ایف ایس آر)سید فخر امام نے ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر اعظم کو کپاس ، گندم ، چاول ، گنے اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار کے حوالے سے اب تک کے حوصلہ افزا رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30 ستمبر 2021 تک پاکستان نے کپاس میں 38.5 ملین گانٹھ کی پیداوار حاصل کی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 27 ملین گانٹھ حاصل ہوئیں۔مزید برآں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہم گندم ، چاول ، گنے اور مکئی کی پیداوارمیں پچھلے سال کے پیداواری اعداد و شمار بالترتیب 27.5 ملین ٹن ، 8.4 ملین ٹن، 81 ملین ٹن اور 8.4 ملین ٹن سے باآسانی تجاوز کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت خوراک کی کارکردگی کو سراہا جو کہ آم اورترش پھلوں (سٹرس فروٹ)کی برآمد میں ریکارڈ برآمدی اہداف بالترتیب 150،000 ٹن اور 463،000 ٹن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے زراعت کے شعبے میں تاریخی نمو اور برآمدی اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا۔