Thursday, April 25, 2024
ہومٹاپ سٹوریتوشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہیکہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاں گا، انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کچھ دیربعد عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست کو رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کے لیے مقررکیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے، جس معاملے پر ہائیکورٹ پہلے فیصلہ کرچکی اسے دوبارہ کیسے سن سکتی ہے؟
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔