Thursday, April 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف نے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمدکے باوجود ایک اور شرط عائد کردی

آئی ایم ایف نے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمدکے باوجود ایک اور شرط عائد کردی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے قرض معاہدہ بحالی کیلئے ایک اور شرط عائد کردی۔ذرائع کے مطابق تمام پیشگی شرائط پرعمل درآمد کے بعد پاکستانی حکام کو ایک اور شرط کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون تک فنانسنگ کرنے والے ملکوں کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔پاکستانی حکومت تینوں ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے اور وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام جلد تحریری یقین دہانیاں حاصل کرنے کیلئے پرامید ہے، پاکستان نے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی آخری شرط کمرشل بینکوں سیبراہ راست قرض نہ لینے کی تھی جس سے پاکستان نے اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پربھی مذاکرات مکمل کرچکے ہیں اور پاکستان چاہتا ہے موسم بہار میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہوجائے۔