Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادڈپٹی کمشنر کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑا فیصلہ ، تعمیرات روکنے کیلئے سٹاف کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑا فیصلہ ، تعمیرات روکنے کیلئے سٹاف کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا فیصلہ ، تعمیرات روکنے کیلئے سٹاف کو ہدایات جاری کر دیں ۔
ڈپٹی کمشنر وکمشنر ریونیواسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کچھ ہاوسنگ سوسائٹیزسی ڈی اے سے این او سی لئے بغیر کام کر رہی ہیں،ریونیو آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ ان سوسائٹیز کو چیک کریں
بغیر این او سی کام کرنے والی سوسائٹی کو غیر قانونی تصور کی جائے، ان سو سائٹیز میں ترقیاتی کام کو فوری رکوا کر فیلڈ سٹاف فوری رپورٹ کمشنر ریونیو آفس میں جمع کروائیں ۔