Saturday, April 20, 2024
ہومٹاپ سٹوریپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے روپوش سابق وزراء،ایم پی ایز کی فوری گرفتار ی کا حکم

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے روپوش سابق وزراء،ایم پی ایز کی فوری گرفتار ی کا حکم

پشاور(سب نیوز)آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے ڈی پی اوز کو جلد گرفتاری کا حکم دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر کامران بنگش ، تیمور جھگڑا ، اسپیکر مشتاق غنی کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دےدی گئی ۔
اسلام آباد میں ایم پی اے فضل الٰہی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا۔
سابق ایم پی اے فضل الٰہی کے قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
پی ٹی آئی سابق وزرا ، ایم پی ایز پر پشاور میں دہشت گردی کہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔