Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کی سینئر افسران کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے زخمی سب انسپکٹرکے گھر آمد

آئی جی اسلام آباد کی سینئر افسران کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے زخمی سب انسپکٹرکے گھر آمد

اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی سینئرافسران کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے زخمی سب انسپکٹر محمد اکرم کے گھر آمد، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی اسلام آباد نے ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، ۔آئی جی اسلام آباد نے زخمی سب انسپکٹر کی فرض سے وابستگی پر تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد اکرم نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا قابل فخر ہے ،ایسے افسران سے محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سب انسپکٹر نے جان پر کھیل کر نا صرف شہری کی جان کو محفوظ بنایا بلکہ ڈاکووں کو پکڑنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی۔خیال رہے کہ سب انسپکٹر محمد اکرم گزشتہ رات آئی جی پی روڈ پر شہری کے ساتھ ہونے والی واردات کو ناکام بناتے ہوئے فائر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔