Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادفائرنگ واقعات ، آئی جی اسلام آباد کا سنیپ چیکنگ کا حکم

فائرنگ واقعات ، آئی جی اسلام آباد کا سنیپ چیکنگ کا حکم

اسلام آباد، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور بنی گالہ میں فائرنگ کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کو ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا حکم جاری کردیا،ڈی آئی جی آپریشنز کو سنیپ چیکنگ کی نگرانی کی ہدایت کر دی ، آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز رات 12 بجے تک خود علاقوں میں موجود ہوں ۔ انہوں نے سپنپ چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کی جانچ پڑتال کرکے سخت کارروائی کا حکم دیا،سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ کی روک تھام، شہریوں کی حفاظت کیلئے شروع کی جا رہی ہے ۔