Friday, April 19, 2024
ہومشوبزاداکارہ عفت عمر نے عمران خان کی گرفتاری کامطالبہ کردیا

اداکارہ عفت عمر نے عمران خان کی گرفتاری کامطالبہ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ عفت عمرنے مسجدِ نبوی میں پیش آنے والے واقعہ پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔اپنی ٹویٹ میں عفت عمرنے مسجدِ نبوی میں لگائے جانے والے نعروں کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

عفت نے صرف عمران خان کو اس واقعے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اب روکنے کی ضرورت ہے، نفرت کی آگ بھڑکانے پرعمران خان کو گرفتار کیا جائے۔ایک اور ٹویٹ میں عفت عمرنے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست مدینہ والی بات کے تناظرمیں لکھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا تھا، ریاست مدینہ کو پاکستان نہیں۔