12

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان

دبئی، آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
17اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جو تقریبا 27 کروڑ 2 لاکھ روپے بنتے ہیں، رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں