Friday, March 29, 2024
ہومکھیلآئی سی سی وفد نے پاکستان کو کھیلوں کے لئے پرامن ملک قرار دیدیا

آئی سی سی وفد نے پاکستان کو کھیلوں کے لئے پرامن ملک قرار دیدیا

لاہور:آئی سی سی کے عہدیداران کا دورہ پاکستان،آئی سی سی اور پی سی بی آفیشلز کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ میٹنگ کا دوسرا دورنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا،آئی سی سی چئیرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اورمیوزیم کا دورہ کیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی عہدیداروں سے میٹنگ ختم کرنے کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔آئی سی سی وفد نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

آئی سی سی چئیرمین گریگ بارکلیاورچیف ایگزیکٹیوجیف ایلرڈائس نے سیف سٹی پروجیکٹ پراطمینان کا اظہارکیا۔آئی سی سی وفد کو ٹیمزکے روٹ اور سکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی سی سی وفد نے پاکستان کو کھیلوں کے لئے پرامن ملک قراردیا،وفد نے 2025 کی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق بھی تسلی بخش جواب دیا۔